چین کے عالمگیریت اور ایجادات کے عزم سے بہتر دنیا کے قیام میں مدد مل رہی ہے

2017 ء فارچون گلوبل فورم کا حاصل حصول

جمعہ 8 دسمبر 2017 15:29

گوانگ جو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2017ء) چین کی عالمگیریت اور ایجادات کی غیر متزلزل حمایت سے بنی نوع انسان کی تعمیر اور بہتر دنیا کی تعمیر تیز کر دے گی ،یہ 6دسمبر سے 8دسمبر تک 2017فارچون گلوبل فورم کا پیغام ہے ، اس فورم میں دنیا بھر کے پالیسی سازوں کے علاوہ ممتاز کاروباری اور تعلیمی شخصیات نے شرکت کی ، فورم کے حاضرین نے کہا کہ چین کی کامیابی کھلی معیشت کو فروغ دے رہی ہے اور ایجادات باقی دنیا کیلئے زبردست مواقع فراہم کرتی ہیں اور اس سے کئی ممالک اپنی ترقی کو تیز رفتار ٹریک پر چلا سکیں گے،چین کے صدر شی جن پھنگ نے گذشتہ روز فورم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ چین دنیا کیلئے اپنے دروازے بند نہیں کرے گا بلکہ وہ اپنا دروازہ زیادہ کھول دے گا ، اس کا کاروبار ی ماحول زیادہ کھلا ، شفاف اور باقاعدہ ہوتا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین عالمی پارٹنر شپ کو فروغ دیتا رہے گا ، دوسرے ممالک کے ساتھ باہمی مفادات کوفروغ دے گا اور تجارت و سرمایہ کاری میں مزید سہولت اور آزادانہ بنائے گا ۔

متعلقہ عنوان :