شمالی چین میں معدوم النسل مارموت کی فر کے سمگل شدہ 300ٹکڑوں کی ضبطگی

چین نے تاعون پھیلنے کے ڈر سے اس جانور کی فر کی درآمد پر پابندی عائد کر رکھی ہے

جمعہ 8 دسمبر 2017 15:29

ہاہوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2017ء) منگولیا سے سمگل کئے جانیوالے کترنے والے امریکی جانور کی قسم مارموت کی فر کے 300ٹکڑے شمالی چین کے خود مختار علاقے داخلی منگولیا میں ضبط کر لئے گئے ہیں ۔یہ بات بارڈر پولیس نے بتائی ہے ۔

(جاری ہے)

منگولیا سے آنیوالی ایک بس میں منگولیا کے ساتھ کراس بارڈ تجارت کیلئے چین کے سب سے بڑے گڑھ ارین ہارٹ میں مارموت فر کے 25بیگز پائے گئے ،پولیس کے گاڑی کی تلاشی لینے پر ڈرائیور پریشان ہو گیا ، بارڈ ر انسپکشن بیورو کے مطابق بس کے اندر چھپائے گئے مارموت فرکے تقریباً 300ٹکڑے ضبط کر لئے گئے ، مارموت زیادہ تر منگولیا اور چین کے داخلی منگولیا میں پائے جاتے ہیں ، قدرت و قدرتی وسائل کے تحفظ کی بین الاقوامی یونین کی طرف سے انہیں معدوم اقسام میں شامل کیا گیا ہے،مارموت فر کی بہت زیادہ قیمت ہے کیونکہ یہ ہیٹ اور کو ٹ بنانے میں استعمال ہوتا ہے تا ہم چین نے تاعون پھیلنے کے ڈر سے مارموت فر کی درآمد پر پابندی عائد کر رکھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :