ْچین اور سوئٹزرلینڈ باہمی تعلقات میں اضافے کیلئے تبادلہ سرگرمیاں کریں ، صدر شی جن پھنگ

افراد کے تبادلوں کو فروغ دیا جائے ،سوئٹزر لینڈ ۔چین سیاحت سال کی اختتامی تقریب کے نام تہنیتی پیغام

جمعہ 8 دسمبر 2017 15:28

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2017ء) چین کے صدر شی جن پھنگ نے سوئٹزر لینڈ کے شہر لائوسین میں منعقدہ چین سوئٹزر لینڈ سیاحت سال کی اختتامی تقریب کے موقع پر تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے ،اپنے پیغام میں شی نے کہا کہ انہوں نے اپنے سوئس ہم منصب ڈورس لیوتھاڈ کے ساتھ مل کر چین ۔

(جاری ہے)

سوئٹزر لینڈ سیاحت سال شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اس موقع سے استفادہ کرتے ہوئے چین اور سوئٹزر لینڈ نے تبدیلی سرگرمیاں کیں اور سال کے دوران افراد کے تبادلے میں اضافہ کیا جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی مفاہمت میں اضافہ ہو ا ہے اور ثقافت ، معیشت اور تجارت جیسے شعبوں میں باہمی رابطے اور تعاون کو فروغ حاصل ہوا ہے جس کے نتیجے میں چین ۔

سوئٹزرلینڈ تعلقات کی ترقی کو نئی مہمیز ملی ہے ، چینی رہنما نے اس بات پرزور دیا کہ چین ۔سوئٹزرلینڈ تعلقات کی ترقی کیلئے عوام کی شمولیت اور حمایت اہم بنیاد ہے۔انہوں نے طرفین پرزور دیا کہ عوامی تبادلوں کو مستحکم کیا جائے اور عملی تعاون میں اضافہ کیا جائے تا کہ دوطرفہ تعلقات کی ترقی کی عوامی بنیاد کو مستحکم بنایا جاتا رہے۔

متعلقہ عنوان :