صدر مملکت سے پرنس کریم آغا خان، شہزادی زارا اور وفد کی ملاقات،

ایوان صدر پہنچنے پر گارڈ آف آنر دیا گیا آغا خان عالمی امن و استحکام اور ہم آہنگی کیلئے گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں،ممنون حسین پاکستان میں تعلیمی، طبی اور دیہی ترقی کے سلسلے میں خدمات میں اضافہ کیا جائے گا، پرنس کریم آغا خان

جمعہ 8 دسمبر 2017 15:26

صدر مملکت سے پرنس کریم آغا خان، شہزادی زارا اور وفد کی ملاقات،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ آغا خان عالمی امن و استحکام اور ہم آہنگی کے لیے گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں ،ثقافتی ورثے کی حفاظت کیلئے آغا خان فاؤنڈیشن نے شاندار خدمات انجام دی ہیں۔صدر مملکت نے یہ بات جمعہ کو پرنس کریم آغا خان ، شہزادی زارا اور وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ملاقات کے دوران وزیر مملکت طارق فضل چوہدری، سیکریٹری خارجہ اور اعلی حکام بھی شریک تھے ۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے پاکستان میں آغا خان فاؤنڈیشن کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آغا خان عالمی امن و استحکام اور ہم آہنگی کیلئے گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ثقافتی ورثے کی حفاظت کے لیے آغا خان فاؤنڈیشن نے شاندار خدمات انجام دی ہیں۔ پریس کریم آغا خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تعلیمی، طبی اور دیہی ترقی کے سلسلے میں خدمات میں اضافہ کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں غربت کے خاتمے کیلئے مزید پروگرام شروع کیے جائیں گے۔ صدر مملکت نے ایوان صدر پہنچنے پر پرنس کریم آغا خان کا استقبال کیا، گارڈ آف آنر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :