شام کو داعش سے مکمل طور پر آزاد کر لیا گیا،روس کا دعویٰ

شام میں تعینات روسی فوج سیز فائر معاہدوں کی پاسداری یقینی بنانے میں مدد کررہی ہے،سینئر فوجی اہلکار

جمعہ 8 دسمبر 2017 15:22

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2017ء) روسی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پورے شام کو شدت پسند گروپ ’داعش‘ سے آزاد کروا لیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق روسی فوج کے ایک سینئر افسر سیرگی روڈسکوی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ شام میں داعش کے خلاف جاری آپریشن کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اب پورے شام میں داعش کے زیر تسلط کوئی علاقہ نہیں بچا ہے، داعش کو مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے۔

قبل ازیں روسی صدر ولادی میر پوتین نے بھی کہا تھا کہ شام میں داعش کے خلاف جاری آپریشن قریبا مکمل کرلیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ داعش کے منتشر دہشت گرد انفرادی نوعیت کی مزاحمتی کارروائیاں کرسکتے ہیں۔روسی عہدیدار نے کہا کہ شام میں تعینات روسی فوج سیز فائر معاہدوں کی پاسداری یقینی بنانے میں مدد کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :