عالمی برادری ترقی پذیر ممالک کا احترام کرے، چینی صدر

ترقی پذیر ممالک میں انسانی حقوق کے حوالے سے لوگوں کی خواہشات کا احترام ہونا چاہیے،شی جن پنگ

جمعہ 8 دسمبر 2017 15:21

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2017ء) چین کے صدر شی جن پنگ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ترقی پذیر ممالک میں انسانی حقوق کے حوالے سے لوگوں کی خواہشات کا احترام کرے۔ انسانی حقوق کا تحفظ ضرور کیا جانا چاہئے لیکن یہ خصوصی قومی روایات اور عوام کی ضروریات کی روشنی میں کیا جانا چاہئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسانی حقوق فورم کے اجلاس کے نام اپنے ایک پیغام میں کیا۔

اجلاس گزشتہ روز بیجنگ میں شروع ہوا۔ صدر شی نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ انہیں خوشی ہوئی ہے کہ فورم اپنے اجلاس میں انسانی حقوق پر تبادلہ خیال کر رہا ہے اور وہ ترقی پذیر ممالک اور دنیا کے دیگر ممالک میں انسانی حقوق کے فروغ کو بھی زیر بحث لا رہا ہے۔