سمندری طوفان کیرولائن نے برطانیہ کا رخ کرلیا،رفتار90میل فی گھنٹہ

اسکاٹ لینڈ میں ٹرین اور فیری سروس متاثر ،درجنوں اسکول بند،تیز ہواوئوں کے باعث نظام زندگی مفلوج

جمعہ 8 دسمبر 2017 15:21

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2017ء) سمندری طوفان کیرولائن نے برطانیہ کا رخ کرلیا،شمالی آئرلینڈ،اسکاٹ لینڈ میں90 میل گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی تیز ہوائوں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا،سمندر کی لہروں میں طغیانی آ گئی اور پانی حفاظتی دیواروں سے باہر آ گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق طوفان کیرولائن کے باعث شمالی آئرلینڈ ، اسکاٹ لینڈ کے ساحلی علاقوں سمندر میں لہریں بپھری ہوئی ہیں ،تیز ہواوئوں کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔اسکاٹ لینڈ میں ٹرین اور فیری سروس متاثر جبکہ درجنوں اسکول بند کردیئے گئے۔طوفان کے باعث چلنے والی ہوائوں کی رفتار90 میل فی گھنٹہ ہے۔طوفان سے برطانیہ میں شدید بارشوں اور برف باری کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :