مقبوضہ بیت المقدس کا اسلامی تشخص کبھی ختم نہیں ہوگا،شیخ السدیس

بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول اور تیسرا حرم شریف ، یہ رسول اکرم کی جائے اسراء بھی ہے،گفتگو

جمعہ 8 دسمبر 2017 15:21

مقبوضہ بیت المقدس کا اسلامی تشخص کبھی ختم نہیں ہوگا،شیخ السدیس
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2017ء) الحرمین ا لشریفین انتظامیہ کے سربراہ اور حرم مکی شریف کے امام وخطیب شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ بیت المقدس عرب اور اسلامی شہر ہے اور اس کی یہ شناخت کبھی ختم نہیں گی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق الحرمین الشریفین کے علماء کی نمائندگی کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول اور تیسرا حرم شریف ہے۔ یہ رسول اکرم کی جائے اسراء بھی ہے۔ مسئلہ فلسطین اور بیت المقدس کے حوالے سے سعودی عرب کا اصولی موقف ہے۔انھوں نے کہا کہ بانی مملکت شاہ عبد العزیز سے لے کر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز تک مملکت کے تمام فرمانرواؤں نے مسئلہ فلسطین کی حمایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :