روہنگیا مسلمانوں کی بنگلہ دیش نقل مکانی کا سلسلہ جاری

روہنگیا سے مسلمانوں کے ملک چھوڑ کر جانے کا عمل سست ہوا مگر پھر بھی یہ پناہ گزینوں کا سب سے بڑا بحران ہے ،کیلی کلیمنٹس

جمعہ 8 دسمبر 2017 15:11

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2017ء) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی بنگلہ دیش نقل مکانی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں پناہ گزینوں کی ڈپٹی ہائی کمشنر کیلی کلیمنٹس کا کہنا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کا ملک چھوڑ کر جانے کا عمل سست ضرور ہوا ہے لیکن اب بھی یہ دنیا کے پناہ گزینوں کا سب سے بڑا بحران ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق زیادہ تر روہنگیا مسلمانوں کے لیے واپس جانے کو کچھ نہیں ہے کیونکہ ان کے گاں تباہ کر دیئے گئے ہیں۔ اگست سے اب تک چھ لاکھ روہنگیا مسلمان میانمار سے بنگلہ دیش نقل مکانی کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :