بھارت میں سگے باپ نے بیٹی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا، عدالت نے ملزم کو3 دفعہ عمر قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھجوادیا

جمعہ 8 دسمبر 2017 15:06

بھارت میں سگے باپ نے بیٹی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا، عدالت نے ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2017ء) بھارت میں سگے باپ نے ہی اپنی بیٹی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم کو عدالت نے 3 دفعہ عمر قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھجوادیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کی خواتین سے متعلق عدالت نے 48سالہ ملزم کو اپنی 14سالہ بیٹی سے بدفعلی کا ذمہ دارٹھہرایا اور اراسان کدی کے رہائشی ملزم کماراج کو 2013سے گرفتاری تک کئی مرتبہ اپنی بیٹی سے بدفعلی اور بیوی کو دھمکیاں دینے پر 43سال قید کی سزا سنائی ۔

خلیج ٹائمز کے مطابق ملزم کے جبروتشدد سے دلبرداشتہ ہوکر بالآخر لڑکی کی والدہ نے دسمبر2014میں شکایت درج کرائی تھی جبکہ باپ کی بدفعلی کا نشانہ بننے والی لڑکی کے ہاں مارچ2015میں بچہ پیداہواتھا جو بعدازاں جون میں انتقال کرگیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق خاتون کی شکایت پر پراسیکیوشن نے مقدمہ درج کرلیاتھا اور ملزم کو قید کیساتھ ساتھ مجموعی طورپر 1500روپے جرمانہ بھی کیاگیا۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ جرم کو عدالت نے سنجیدگی سے لیا اور زیادہ سے زیادہ سزا سنائی ۔ پراسیکیوٹر نے بتایاکہ اس تشدد کی وجہ سے لڑکی نفسیاتی طورپر مریض بن چکی ہے ، جولائی 2013میں شروع ہونیوالی بدفعلی سے لڑکی کے حاملہ ہونے کے انکشاف پر اس کی والدہ نے شکایت درج کرانے کی کوشش کی تو ملزم نے اسے دھمکیاں دیں اور بالآخر خاتون اس وقت دسمبر2014میں اپنی شکایت درج کرانے میں کامیاب ہوگئی جب لڑکی 7ماہ کی حاملہ تھی ۔

متعلقہ عنوان :