کیلیفورینا کے جنگلوں میں تیزی سے پھیلتی آگ، ایک شخص ہلاک، متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو نقل مکانی کی ہدایت

خشک موسم اور تیز ہواں کے سبب تیزی سے پھیلنے والی آگ سے مزید آبادی متاثر ہو سکتی ہے،حکام کا انتباہ

جمعہ 8 دسمبر 2017 15:06

کیلیفورینا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2017ء) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلوں میں لگنے والی آگ کے سبب ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست کے مختلف جنگلوں میں تیزی سے پھیلتی ہوئی آگ کے سبب اب تک ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔ جنگلوں میں لگنے والی اس آگ سے امریکا کا دوسرا بڑا شہر لاس اینجلس بھی متاثر ہوا ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ خشک موسم اور تیز ہواں کے سبب تیزی سے پھیلنے والی آگ سے مزید آبادی متاثر ہو سکتی ہے۔ متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو نقل مکانی کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :