ارجنٹائن کی عدالت کا سابق صدر کی گرفتاری کا حکم

کرسٹینا کرشنر پر 1994 میں دارالحکومت میں بم دھماکے میں ایرانی تعلق کو چھپانے کی کوشش کا الزام ہے

جمعہ 8 دسمبر 2017 15:06

بیونس آئرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2017ء) ارجنٹائن کی ایک عدالت نے سابق صدر کرسٹینا کرشنر کی گرفتاری کا حکم دیدیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ارجنٹائن کی ایک عدالت نے سابق صدر کرسٹینا کرشنر کی گرفتاری کا حکم دیا ہے ۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سن 1994 میں دارالحکومت بیونس آئرس میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں ایرانی تعلق کو چھپانے کی کوشش کی تھی۔

(جاری ہے)

ایک یہودی مرکز میں ہونے والے اس بم دھماکے میں پچاسی افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ عدالت نے ملکی سینٹ کو احکامات جاری کیے ہیں کہ سابق صدر کو فوجداری مقدمات سے حاصل استثنا ختم کیا جائے۔ دوسری جانب چونسٹھ سالہ سابق صدر نے ایک پریس کانفرنس میں اس عدالتی حکم نامے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی گرفتاری کا حکم ملک میں قانون کی حکمرانی کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ ان کے خلاف الزامات سیاسی نوعیت کے ہیں۔