میرکل اور ان کی جماعت حکومت سازی کے لیے سوشل ڈیموکریٹس سے ملیں گے

قومی مفاد میں میرکل کی جماعت سی ڈی یو کی حمایت کی جا سکتی ہے، اس سے یورپ مضبوط ہو گا،مارٹن شلس

جمعہ 8 دسمبر 2017 15:06

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2017ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل اور ان کی جماعت کرسچیئن ڈیموکریٹک یونین حکومت سازی کے لیے ملک کی دوسری بڑی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

جرمن میڈیا کے مطابق ایس پی ڈی کے رہنما مارٹن شلس نے اپنی پارٹی کانگریس سے خطاب میں کہا تھا کہ قومی مفاد میں میرکل کی جماعت سی ڈی یو کی حمایت کی جا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے یورپ مضبوط ہو گا۔ ایس پی ڈی کی جانب سے میرکل کے ساتھ مل کر حکومت سازی کے مذاکرات کے آغاز کے اعلان سے جرمنی میں گزشتہ کئی ماہ سے جاری سیاسی بحران کے خاتمے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ ستمبر میں ہونے والے انتخابات میں میرکل کی جماعت واضح اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو پائی تھی۔

متعلقہ عنوان :