برطانوی امدادی کارکن کی قید، برطانوی وزیرخارجہ کل تہران میں ایرانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے

جمعہ 8 دسمبر 2017 15:06

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2017ء)برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن کل ہفتے کو تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جانسن کے اس دورے کا مقصد مقید ایرانی نژاد برطانوی امدادی کارکن نازنین زاغری راٹکلِف کے معاملے پر بات چیت کرنا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 14 برس میں یہ تیسرا موقع ہے کہ کوئی برطانوی وزیرخارجہ ایران جا رہا ہے۔ تھومس روئٹرز فانڈیشن سے تعلق رکھنے والی امدادی کارکن کو حکومت کے خلاف سازش کے جرم میں ایک ایرانی عدالت نے انہیں پانچ برس قید کی سزا سنائی تھی۔ برطانوی وزیرخارجہ کے مطابق نازنین زاغری کی رہائی کے لیے تمام ممکنہ کوشش کی جائے گی۔