ٹرمپ کسی ذہنی بیماری میں مبتلا نہیں ہیں، آئندہ سال اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گے ،وائٹ ہائوس

جمعہ 8 دسمبر 2017 15:06

ٹرمپ کسی ذہنی بیماری میں مبتلا نہیں ہیں، آئندہ سال اپنا طبی معائنہ ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2017ء) وائٹ ہائوس نے ٹرمپ کے ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کردی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کسی ذہنی بیماری میں مبتلا نہیں اور وہ آئندہ سال اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مقبوضہ بیت المقدس پر تقریر کے دوران الفاظ کی نامناسب ادائیگی پر ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ وائٹ ہاس سے جاری بیان کے مطابق صدر مکمل صحت مند ہیں، وہ طبی معائنہ کرائیں گے اور ثابت کریں گے کہ وہ صحت مند ہیں۔ وائٹ ہاس کی پریس سیکرٹری کے مطابق صدر کا گلا خشک تھا۔

متعلقہ عنوان :