شمالی کوریا اور امریکہ ایک دوسرے کے خلاف اشتعال انگیز رویہ اپنانے سے گریز کریں ‘ چین

جمعہ 8 دسمبر 2017 15:06

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2017ء) چین نے مطالبہ کیا ہے کہ شمالی کوریا اور امریکہ ایک دوسرے کے خلاف اشتعال انگیز رویہ اپنانے سے گریز کریں ۔

(جاری ہے)

ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شٰوانگ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ تمام متعلقہ فریقین خاموشی اختیار کریں گے اور شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان اشتعال انگیزی کو ہوا دینے کے بجائے کشیدگی میں کمی لانے کے لئے اقدامات کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان جنگ کسی ایک فریق کے بھی مفاد میں نہیں ہو گی بلکہ اس دونوں ممالک کے عوام ہی مشکلات سے دوچار ہوں گے ۔۔

متعلقہ عنوان :