اسرائیل کا مشرقی بیت المقدس میں مزید 14 ہزار رہائشی یونٹ تعمیر کرنے کے منصوبے پر غور

جمعہ 8 دسمبر 2017 15:06

بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2017ء) اسرائیل مشرقی بیت المقدس میں مزید چودہ ہزار رہائشی یونٹ تعمیر کرنے کے منصوبے پر غورکر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر ہائوسنگ یوائو گالینٹ کے ترغیب کردہ منصوبوں کے تحت پانچ ہزار یونٹس شہر کے شمالی حصوں اور رملہ کے باہر تعمیر کئے جائیں گے ۔ رپورٹ کے مطابق مشرقی القدس میں ایک ہزار یونٹس جبکہ شہر کے مغربی حصے میں 8000 رہائشی یونٹس تعمیر کئے جائیں گے ۔ اسرائیلی وزیر ہائوسنگ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے حالیہ تاریخی فیصلے کے بعد انہوں نے بیت المقدس میں تعمیرات میں پیشرفت کا فیصلہ کیا ۔ ۔

متعلقہ عنوان :