سمندری طوفان کیرولائن نے برطانیہ کا رخ کر لیا

جمعہ 8 دسمبر 2017 15:02

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2017ء) شمالی آئرلینڈ ‘ اسکاٹ لینڈ میں 90 میل گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی تیز ہوائوں نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا جبکہ سمندسر کی لہروں میں طغیانی آ گئی اور پانی حفاظتی دیواروں سے باہر آ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تاہم طوفان کیرولائن کے باعث شمالی آئرلینڈ اسکاٹ لینڈ کے ساحلی علاقوں سمندر میں لہریں بپھری ہوئی ہیں جبکہ تیز ہوائوں کے باعث نظام زندگی مفلوج ہے ۔ اسکاٹ لینڈ میں ٹرین اور فری سروس متاثر جبکہ درجنوں اسکول بند کر دیئے گئے ہین ۔ طوفان کے باعث چلنے والی ہوائوں کی رفتار 90 میل فی گھنٹہ ہے ۔ واضح رہے کہ طوفان سے برطانیہ میں شدید بارشوں اور برف باری کا امکا ن ہے ۔

متعلقہ عنوان :