جدہ کے ایک ریسٹورنٹ میں سعودی خواتین کھانا پیش کریں گی

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 8 دسمبر 2017 14:31

جدہ کے ایک ریسٹورنٹ میں سعودی خواتین کھانا پیش کریں گی
جدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2017ء) سعودی سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق جدہ کےایک ریسٹورنٹ شیختا نے شوارما ، کباب اور دوسرے مشرقی کھانے بنانے اور کسٹمرز کو پیش کرنے کے لیے 60 سعودی خواتین کو ملازمت کی پیش کش کر دی۔

(جاری ہے)

پورے سعودی عرب میں اس طرح کا رجحان آپکو کسی بھی ریسٹورنٹ میں نظر آنا ایک بڑی نایاب بات ہے۔ تاہم سعودی خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی جانب یہ ایک اہم قدم ہے۔ 

سعودی خواتین جدہ کے ایک ریسٹورنٹ میں کام کرتے ہوئے

متعلقہ عنوان :