مقبوضہ کشمیر ‘ حریت قائدین کی اپیل پر کل عالمی حقوق و انسانی کے دن موقع پر وادی بھر میں عام ہڑتال کی جائے گی

انسانی حقوق کے چیمپیئن اپنے تجارتی مفادات کی رکھوالی کے لئے کشمیر میں حقوق انسانی کی پامالی پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ‘ سید علی گیلانی

جمعہ 8 دسمبر 2017 14:59

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2017ء) حریت قائدین نے سید علی گیلانی ‘ میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے پرسوں ( اتوار کو ) انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر بند ہڑتال کی کال دے دی ۔

(جاری ہے)

اپنے مشترکہ بیان میں حریت قائدین نے کہا کہ کشمیریوں کو بدترین ریاستی تشدد و ٹارچر کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن انسانی حقوق کے چیمپیئن اپنے تجارتی مفادات کی رکھوالی کے لئے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں بیان میں کہا گیا کہ کل عالمی حقوق انسانی دن کے موقع پر کشمیری مکمل اور ہمہ گیر احتجاجی ہڑتال کریں گے اور شام گئے گھروں میں بلیک آئوٹ کیا جائے گا جبکہ اسی دن لال چوک سرینگر میں متحدہ مزاحمتی قائدین کی سربراہی میں ایک پروقار احتجاجی ریلی بھی برآمد ہو گیجو سرینگر میں موجود اقوام متحدہ کے مقامی آبزرور آفس پا جا کر ایک یادداشت پیش کرے گی اس کے ساتھ ساتھ کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو اجاگر کرنے کے لئے کل ( ہفتہ کو ) ایک سیمینار بھی منعقد کیا جائے گا ۔

۔