مقبوضہ بیت المقدس امریکی فیصلے پر روس اور چین ڈٹ گئے

جمعہ 8 دسمبر 2017 14:55

مقبوضہ بیت المقدس امریکی فیصلے پر روس اور چین ڈٹ گئے
بیجنگ ، ما سکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2017ء) مقبوضہ بیت المقدس کے خلاف امریکی اقدام پر روس اور چین ڈٹ گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین نے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقی یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت مانتے ہیں۔ دوسری جانب روسی صدر پیوٹن نے امریکی فیصلے پر اظہار تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات خطے میں ممکنہ امن عمل میں رکاوٹ کا باعث بن سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن نے اپنا سفارتخانہ تل ابیب میں ہی رکھنے کا اعلان کر دیا ہے ۔تاہم بھارت نے امریکی فیصلے کے حوالے سے کوئی واضح اور دو ٹوک موقف دینے سے گریز کیا ہے اس حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے محتاط رویہ اپناتے ہوئے کہا کہ فلسطین پر بھارت کا آزادانہ موقف برقرار ہے ۔ فلسطین سے متعلق موقف بھارتی مفادات کے مطابق ہے ۔ بھارتی موقف کسی تیسرے ملک کے مفاد کے تحت نہیں اسرائیل سے تعلقات مضبوط کرنے کے ساتھ بھارت روایتی طور پر فلسطین تحریک کی حمایت کرتا رہا ہے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :