امریکہ :کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ سے 2لاکھ افراد بے گھر، سیکڑوں گھر نذرآتش

جمعہ 8 دسمبر 2017 14:55

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2017ء) کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ سے دو لاکھ امریکی بے گھر جبکہ جنگلات میں لگی آگ پر اب تک قابو نہیں پایاجاسکا امریکی حکام کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کے باعث آگ کے پھیلنے کے خدشات ہیں تاہم آگ کے لگنے کے بعد سے اب تک دو لاکھ کے قریب افراد بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ امریکی میڈیا کے مطابق کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر چار دن بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا ہے مقامی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 80میل فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے باعث آگ کے مزید پھیلنے کے خدشات ہیں جبکہ اس وقت بھی آگ لاس انجیلس کی جانب بڑھ رہی رہے اور متعدد پوش علاقے اس آگ کی لپیٹ میں آچکے ہیں ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آگ لگنے کے باعث سیکڑوں مکانات جل کر تباہ ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے دو لاکھ کے قریب افراد بے گھر ہوگئے ہیں جنہیں دیگر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :