روس،چین تعلقات کے فروغ میں عسکری تعاون کا اہم کردار ہے، روسی صدر

روس اپنی خارجہ پالیسی میں چین کے ساتھ تعلقات کو ترجیح دیتا ہے، کئی امور میں فریقین یکساں موقف رکھتے ہیں،دونوں کو عالمی و علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے مواصلات اور مشاورت کو مزید بہتر کرنا چاہیے، ولادیمیر پیوٹن

جمعہ 8 دسمبر 2017 14:51

روس،چین تعلقات کے فروغ میں عسکری تعاون کا اہم کردار ہے، روسی صدر
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2017ء) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس،چین تعلقات کو فروغ دینے میں عسکری تعاون کا اہم کردار ہے، روس اپنی خارجہ پالیسی میں چین کے ساتھ تعلقات کو ترجیح دیتا ہے، دونوں کو عالمی و علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مواصلات اور مشاورت کو مزید بہتر کرنا چاہیے، کئی امور میں فریقین یکساں موقف رکھتے ہیں۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی فوجی کمیشن کے نائب چیئرمین اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن چھانگ یوشیا نے ماسکو میں روس کے صدر ولادیمیر پیوتن سے ملاقات کی۔اس موقع پر روسی صدر نے کہا کہ روس۔چین تعلقات کو فروغ دینے میں عسکری تعاون کا اہم کردار ہے اور دونوں ملکوں کو مشترکہ فوجی مشقوں ، آرمی کھیلوں اور فوجی اہلکاروں کے تربیتی شعبہ جات میں شراکت داری کی مضبوطی کو برقرار رکھنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطح کی تزویراتی رابطہ سازی کو سراہتے ہوئے کہا کہ روس اپنی خارجہ پالیسی میں چین کے ساتھ تعلقات کو ترجیح دیتا ہے۔پیوتن نے کہا کہ روس اور چین کو عالمی و علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مواصلات اور مشاورت کو مزید بہتر کرنا چاہیے کیونکہ کئی امور میں فریقین یکساں موقف رکھتے ہیں۔جناب چھانگ نے چینی اور روسی صدور کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین۔

روس جامع تزویراتی مشاورتی شراکت داری مزید بلند ہو رہی ہے۔دونوں ممالک کی افواج کے درمیان عملی تعاون کے فروغ سے تعلقات مزید وسیع اور گہرے ہوتے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے صدور کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پر عمل در آمد ، فریقین کے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور عالمی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے روس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :