ٹھٹھہ ،ْموہارو کے ساحل پر کشتی الٹنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 18 ہوگئی

جمعہ 8 دسمبر 2017 14:21

ٹھٹھہ ،ْموہارو کے ساحل پر کشتی الٹنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ..
ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2017ء) موہارو کے ساحل پر کشتی الٹنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 18 ہوگئی۔گزشتہ روز ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے موہارو میں زائرین کی کشتی الٹ گئی تھی جس میں 17 افراد جاں بحق اور کئی لاپتہ ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

ریسکیو اہلکاروں نے گزشتہ روز 17 افراد کی لاشیں نکال کر رات ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن روک دیا تھا جسے جمعہ کی صبح دوبارہ شروع کیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوبارہ آغاز پر سمندر سے ایک اور شخص کی لاش نکال لی گئی ہے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی ہے جبکہ حادثے میں 47 افراد زخمی ہیں، حادثے میں جاں بحق افراد میں سے بیشتر کا تعلق کراچی سے ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد کشتی کے مالک سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :