شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب نے بہت ترقی کی، پاکستان عوامی تحریک سیاسی جماعت نہیں، کیپٹن صفدر

جمعہ 8 دسمبر 2017 13:27

شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب نے بہت ترقی کی، پاکستان عوامی تحریک سیاسی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی قیادت میں صوبہ پنجاب نے بہت ترقی کی۔ پاکستان عوامی تحریک سیاسی جماعت نہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قبلہ اول کے خلاف جو سازش ہوئی ہے امت مسلمہ کی بیٹیاں صلاح الدین ایوبی کو تلاش کررہی ہیں۔

کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب نے بہت ترقی کی ان کی محنت اور کاوشوں پر ووٹرز خوش ہیں ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک سیاسی جماعت نہیں اگر وہ اتنے ہی مضبوط ہوتے تو انتخابات میں ان کی ضمانتیں ضبط نہ ہوتیں۔