اسلامی تعلیمات ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہیں‘محمود طفیل

غریب لاچار افراد کی مدد کرنے سے اللہ اور اس کے رسولؐ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے‘صدر کامونکے ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز

جمعہ 8 دسمبر 2017 13:22

ْکامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2017ء)اسلامی تعلیمات ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہیں غریب لاچار افراد کی مدد کرنے سے اللہ اور اس کے رسولؐ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار صدر کامونکے ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز محمود طفیل سرویا،جنرل سیکرٹری افتخار احمد سرویا،سرپرست محمد بلال اشرف،سینئر رہنما حاجی عبدالستار سرویا،سماجی سیاسی رہنما رانا محمد امجد خاں اور چیئرمین بزم نورانی رانا محمد ناظر حسین ناصر اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ لوگوں کے دکھوں کا مداواکرنے سے بڑی کوئی نیکی نہیں اللہ کے دیئے ہوئے مال سے پریشان حال لوگوں کی مدد کا جذبہ قابل قدر ہے ملک اور معاشرے میں دوسروں کی مدد اور خیر خواہی کے جذبوں کو فروغ دیا جائے۔انہوں نے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ہمیں اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنی چاہئے انسانیت کی فلاح کے لئے کام کرنے والے لوگوں کو نہ صرف ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے بلکہ وہ انسانیت کا قابل فخر سر مایہ بن جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ منشیات دور حاضر کا ناسور ہے جو زندگی کو مفلوج کر دیتا ہے، نوجوان نسل کے تعاون کی بدولت معاشرے کو منشیات سے پاک کیا جا سکتا ہے۔