بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور ماں کو ملاقات کی اجازت دے دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 8 دسمبر 2017 12:42

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور ماں کو ملاقات کی اجازت دے دی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2017ء) : بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ کو ملاقات کی اجازت دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے ملاقات کے لیے ان کی اہلیہ اور والدہ کو اجازت دے دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ کے ہمراہ بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو بھی آنے کی اجازت ہو گی۔ ترجمان کے مطابق کلبھوشن سے ان کی اہلیہ اور والدہ کی ملاقات 25 دسمبر کو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :