روہنگیا مہاجرین کے کیمپس سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، انٹرنیشنل کرائسس گروپ

روہنگیابحران مزید پیچیدگی اختیار کر گیا تو یہ بنگلہ دیش اور میانمار کو بھی اس تنازعے کا حصہ بنا دے گا،رپورٹ

جمعہ 8 دسمبر 2017 12:28

روہنگیا مہاجرین کے کیمپس سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، انٹرنیشنل ..
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2017ء) بنگلہ دیش کے مہاجر کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجرین علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بحرانوں پر نگاہ رکھنے والے انٹرنیشنل کرائسس گروپ کا کہنا تھاکہ روہنگیا مہاجرین کی میانمار واپسی میں تاخیر علاقائی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ بن سکتی ہے۔اس گروپ کے مطابق یہ مہاجرین روہنگیا براداری کے حقوق کے دفاع کا دعوٰی کرنے والی عسکری تنظیم اسرا میں بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ اس رپورٹ میں کہا گیا کہ اگر روہنگیابحران مزید پیچیدگی اختیار کر گیا تو یہ بنگلہ دیش اور میانمار کو بھی اس تنازعے کا حصہ بنا دے گا۔

متعلقہ عنوان :