شمالی کوریا امریکا سے مذاکرات کے لیے تیار،تحفظ کی ضمانت مانگ لی

شمالی کوریاسے مذاکرات ایٹمی پروگرام سے دستبرداری پرہی ہوسکتے ہیں،امریکا کا جواب

جمعہ 8 دسمبر 2017 12:01

شمالی کوریا امریکا سے مذاکرات کے لیے تیار،تحفظ کی ضمانت مانگ لی
ماسکو/واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2017ء) روسی وزیرخارجہ نے کہاہے کہ شمالی کوریا براہ راست امریکاسے مذاکرات کے لیے تیا رہے، دوسری جانب امریکی وائٹ ہائوس کے ترجمان نے کہاہے کہ شمالی کوریاسے مذاکرات ایٹمی پروگرام دے دستبرداری پرہی ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہاکہ شمالی کوریا امریکا سے تحفظ کی ضمانت چاہتاہے۔

امریکی وزیرخارجہ کا کہناتھا کہ دونون ممالک تک پیغام پہنچا چکے ہیں تاہم سرگئی لاروف کا مزید کہنا تھا کہ ہم دونوں کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔دوسری جانب امریکی وائٹ ہائوس کے ترجمان کا کہناتھا کہ کوریاسے مذاکرات ایٹمی پروگرام دے دستبرداری پرہی ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :