ٹرمپ کی انتہا پسندانہ پالیسیوں سے مسلم دنیا میں شدید بے چینی پیدا ہوگئی، امریکہ نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو بھی نقصان پہنچایا،

موثر حکمت عملی کے لئے مسلم دنیا کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کی مذمت

جمعہ 8 دسمبر 2017 11:57

ٹرمپ کی انتہا پسندانہ پالیسیوں سے مسلم دنیا میں شدید بے چینی پیدا ہوگئی، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی انتہا پسندانہ پالیسیوں سے مسلم دنیا میں شدید بے چینی پیدا ہوگئی امریکہ نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو بھی نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو خورشید شاہ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی انتہا پسندانہ پالیسیوں سے مسلم دنیا میں شدید بے چینی پیدا ہوگئی۔ موثر حکمت عملی کے لئے مسلم دنیا کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا۔ امریکہ نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو بھی نقصان پہنچایا۔