Live Updates

ڈاکٹر عامر لیاقت نے پی ٹی آئی میں آنے کا واضح اشارہ دے دیا

جمعہ 8 دسمبر 2017 09:49

ڈاکٹر عامر لیاقت نے پی ٹی آئی میں آنے کا واضح اشارہ دے دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔8دسمبر2017ء) :تجزیہ کار ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا ہے کہ میں نے سیاست میں آنا ہے ۔پی ٹی آئی اور عمران خان کے ساتھ میرا دل دھڑکتا ہے اور میرا ان کے ساتھ قریبی رشتہ بھی ہے ۔عمران خان صاحب نے جو میرے لئے تعریفی کلمات ادا کئے میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے مجھے کہا تھا کہ آپ کاجب دل کرئے آپ پی ٹی آئی میں آ سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دراصل خان صاحب میرے لئے یہ تعریفی کلمات کہہ کر ان لوگوں کے منہ پر تماچہ مارا ہے جو لوگ یہ کہہ رہے تھے کہ خان صاحب نے ان کو خود نہیں لیابلکہ عمران خان نے مجھے خود یہی کہا ہے کہ آپ کا جب دل کرئے آپ پی ٹی آئی میں آ جائیں ،جب سورج نکلے گا تو سب کو پتا چل جائے گا۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں 
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات