نواز شریف نے اسحاق ڈار کو وطن واپسی سے روک دیا

جمعہ 8 دسمبر 2017 09:40

نواز شریف نے اسحاق ڈار کو وطن واپسی سے روک دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔8دسمبر2017ء) :سابق وزیراعظم نواز شریف اور اسحاق ڈار میں ہونے والی ملاقات میں طے پایا ہے کہ اسحاق ڈار حالات معمول پر آنے تک وطن واپس نہیں آئیں گے جبکہ شریف خاندان کے سیاسی مستقبل کے لئے نواز شریف کا ملک میں ہونا ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

قومی اخبار کے مطابق اسحاق ڈار نے نواز شریف سے ملکی معاشی کے بارے میں بھی د ریافت کیااور حدیبیہ پیپر ملز کیس اور دیگر کیسز پر مشورہ بھی کیا گیا لیکن نواز شریف نے اسحاق ڈار کو وطن واپسی کے لئے روک دیا ہے کیونکہ ان کے کیسز کی نوعیت کچھ ایسی ہے کہ پاکستان آنے سے ان کو نقصان ہو سکتا ہے اور نواز شریف جلد وطن واپس آئیں گے اور اپنے کیسز کا سامنا کریں گے جبکہ ان کے دونوں بیٹے لندن میں ہی قیام کریں گے ۔

مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔ 

متعلقہ عنوان :