Live Updates

مریم نواز پنجاب میں اپنا پارٹی گروپ بنانے کے لئے متحرک

جمعہ 8 دسمبر 2017 09:40

مریم نواز پنجاب میں اپنا پارٹی گروپ بنانے کے لئے متحرک
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔8دسمبر2017ء) :مریم نواز ایک بار پھر پنجاب کے اندر اپنا پارٹی گروپ بنانے کے لئے متحرک ہو گئیں ہیں ۔پہلی میٹنگ کے بعد خاندان کے اندر سے سخت ر د عمل آنے کے بعد دوسری میٹنگ ملتوی کر دی گئی ہے ،مریم نواز کو اگر سیاست کرنے کا شوق ہے تو پہلے ہمیں اعتماد میں لے ۔قومی اخبار کے مطابق خاندان کے اندر سے موقف اپنایا گیا ہے کہ مریم نواز کا یہ انداز کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں کہ اراکین اسمبلی کو بلوایا جائے حمزہ شریف اور شہباز شریف اس سے لا علم رہیں ۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے لندن جانے سے پہلے قصور سے تعلق رکھنے والے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو بلوایا جہاں پر مریم نواز کا سٹاف موجود تھا جب ان کو مسائل کے حوالے سے مریم نواز نے پوچھا تو انہوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے ,مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ مجھ سے رابطہ رکھیں میں آپ کے مسائل حل کرتی ہوں اور ہم ایک مضبوط ٹیم بنائے گے اور میں خود پنجاب کو دیکھوں گی۔

(جاری ہے)

اور اس کے علاوہ مریم نواز نے متحرک کارکنوں کے ساتھ ملاقات بھی کی ۔خاندان کے اندر سے سخت ردعمل آنے کے بعد مریم نواز نے دوسری میٹنگ ملتوی کرتے ہوئے اپنا موقف اپنایا کہ کہ مجھے کسی ضروری کام سے پاکستان سے باہر جانا ہے اور دیگر سیاسی مصروفیات کے بعد ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :