سپیشل بچوں پر ظلم ہی نہیں ان کو سہولیات سے بھی محروم کر دیا گیا

جمعہ 8 دسمبر 2017 09:40

سپیشل بچوں پر ظلم ہی نہیں ان کو سہولیات سے بھی محروم کر دیا گیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔8دسمبر2017ء):پاکستان میں چند ایک ایسے واقعات دیکھنے میں آئے ہیں جن میں معذور بچوں پر ظلم و ستم ہی نہیں کیا جاتا بلکہ ان کو سہولیات سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں سپیشل بچوں کو فراہم کی گئی بس میں اتنے بڑے بڑے شگاف نظر آ رہے ہیں کہ اس بس میں کوئی بھی سمجھدار شخص سفر نہیں کر سکتا ،شگاف اتنے بڑے ہیں کہ چھوٹے بچے آسانی سے اس شگاف سے نیچے گر سکتے ہیں ،افسوس کا عالم یہ ہے کہ ڈسرکٹ ضلع انتظامیہ کو اس مسئلہ کا پتا بھی ہے لیکن انہوں نے ابھی تک بس کی مرمت نہیں کروائی تا حال ابھی تک خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور روزانہ اسی بس میں سپیشل بچوں کو سکول لانے اور لے جانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔

مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں