آنحضورؐ کی تعلیمات کی پیروی دنیا و آخرت میں نجات کا ذریعہ ہے،رفعت عباسی
تازہ ترین : 1

آنحضورؐ کی تعلیمات کی پیروی دنیا و آخرت میں نجات کا ذریعہ ہے،رفعت عباسی

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 دسمبر2017ء) مسلم لیگ ن کلچرل ونگ راولپنڈی ڈویژن کی صدررفعت عباسی نے کہا ہے کہ آنحضورؐ کی تعلیمات کی پیروی دنیا و آخرت میں نجات کا ذریعہ ہے۔ یہ بات انہوں نے راولپنڈی آرٹس کونسل میں ربیع الاول کے سلسلے میں منعقدہ اسلامی خطاطی کی نمائش کے دورے کے موقع پرکہی۔ نمائش میں آفتاب احمد خان، خواجہ محمدحسین،عظیم اقبال، شکیل تبسم، شبیراحمدضیاء،ارشدشیخ،اشرف ہیرا،تابش سیالوی،ہمایوں خان،علی احمد،شوکت منہاس، شاہ نواز،حنیف خان،مہررشید،عمران نقوی اوریونس رومی شامل تھے۔

رفعت عباسی کا کہنا تھا کہ ہمارے خطاط اسلامی ثقافت کے امین ہیں اور ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ خطاطی کی نمائش کے انعقادپرریزیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدکومبارکباددی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 08/12/2017 - 01:30:09

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں