پنجاب بھر کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں تمام جدید سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں تاکہ عوام مقامی سطح پر ان سہولتوں سے استفادہ حاصل کرسکیں،مقررین کا ہفتہ ہیلتھ کنونشن کی اختتامی تقریب سے خطاب

جمعہ 8 دسمبر 2017 01:00

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء) خادم اعلیٰ پنجاب شہباز شریف عوام کوبہترین صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے شاندار اقدامات کررہے ہیں، 2 دسمبر سے 7 دسمبر تک ہفتہ ہیلتھ کنونشن کے زیر اہتمام منایا گیا جس میں ہرقسم کے فری ٹیسٹ اور مفت ادویات کی فراہمی کی گئی اور بڑی تعداد میں عوام اس سہولت سے مستفید ہوئے۔ ان خیالا ت کا اظہار تحصیل ہیڈ کوارٹر ہستپال میں ہیلتھ کنونشن کی اختتامی تقریب سے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ دفتر عباسی،چیف ایگزیکٹوآفیسر ہیلتھ اتھارٹی ضلع راولپنڈی ڈاکٹر سہیل چوہدری، پروگرم منیجر ڈاکٹر عظمیٰ حیات، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری ڈاکٹر جنید صادق، ڈی ڈی ایچ اومری ڈاکٹراظہر عباسی اور ڈاکٹر مریم نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کو کامیاب کرنے کیلئے یہ آگاہی مہم شروع کی گئی ہے تاکہ عوام کو بہترین اور جدید ترین طبی سہولتیں فراہم کی جاسکیں اب پنجاب بھر کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں تمام جدید سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں تاکہ عوام مقامی سطح پر ان سہولتوں سے استفادہ کرسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے عوام کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہسپتالوں کے بجٹ کو دوگناہ کردیا ہے، ہسپتالوں کے انفراسٹرکچر میں بہتری لائی گئی، ہیلتھ کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ،اعلیٰ کوالٹی کی ملتی نیشنل کمپنیوں کی ادویات کی فراہمی، ہپاٹائٹس کلینک کا قیام ،متعدی امراض اور غیر متعدی امراض کی تشخیص کے فری ٹسٹ کی سہولت، حفاظتی ٹیکوں کا پروگرام ،2417 مراکز صحت کا قیام عمل میں لایاگیا ہے جبکہ حاملہ خواتین کیلئے ایک فون کال پر فری ایمبولینس سرور جس سے ہزاروں خواتین کو بروقت ہسپتالوں میں پہنچا کر ان کا بہترین علاج کیا گیا ہے یہ اقدامات خادم اعلیٰ کی بیش بہا خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال مری میں 6 ڈائیلائسس مشینیں مہیا کردی گئی ہیں جو جلد کام شروع کردینگیں جس سے لوگوں کو مقامی سطح پر ڈائیلاسس کی سہولت مہیاہوجائیگی،100 جدید ترین بیڈ بھی ہسپتال میں پہنچ گئے ہیں جو عمارتوں کی تعمیر مکمل ہونے پر لگا دیئے جائینگے، عوام کیلئے مزید تین سہولتیں جن میں ایمرجنسی شعبے کا قیام، فزیوتھراپی کی سہولت اور آرتھوپیڈک کا شعبے سمیت ڈاکٹرز اور نرسوں کی تعیناتی ،پیرامیڈیکل سٹاف بھی مہیا کر دیئے گئے ہیں۔

مقررین نے ریسکیو1122 مری کی کارکردگی کو بھی بہترین الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا،اس پروقار تقریب میں مسلم لیگ ن تحصیل مری کے جنرل سیکرٹری حق نوا زعباسی، مری سٹی ن کے صدر راجہ احسان نواز،سابق نائب ناظم مری سٹی مرزا سہیل بیگ،لیبرونگ ن مری کے صدر غالب بشیر عباسی،جنرل سیکرٹری عبدالوحید عباسی، مسلم لیگ ن تحصیل مری کے پریس سیکرٹری شاہد آفتاب عباسی،طاہر حمید، منیر عباسی،ریسکیو1122 مری کے انچارج انجینئر کامران رشید، ڈی ایم ایس ڈاکٹر کاشف، ڈاکٹر ابرارعباسی،پھگواڑی کے انچارج ڈاکٹر رضوان ،تحصیل ہیلتھ وسینٹری انسپکٹر راناکرامت علی کے علاوہ کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ نے اس تقریب میں شرکت کی اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی عوام کو جدید اور بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے پر انکو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :