ٹھٹھہ، کشتی الٹنے سے 14 افراد جاں بحق ، کئی افراد لاپتہ

جمعہ 8 دسمبر 2017 00:20

ٹھٹھہ۔ 7 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء) موھارا کے قریب سمندر میں زائرین کی کشتی الٹنے سے 14 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 20 افراد کو بچالیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق یہ لوگ کشتی میں پیر پٹھو کے مزار پر جارہے تھے کہ راستے میں کشتی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کشتی میں خواتین، بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ اور ایس ایس پی ٹھٹھہ حادثہ کے قریب ساحل پر پہنچ گئے اور ریسیکیو کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اب تک 20 افراد کو بچالیا گیا ہے جبکہ ریسکیو کی کارروائی تاحال جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :