فیصل بینک کا جوبلی فیملی تکافل کے ساتھ بینکا تکافل معاہدہ

جمعہ 8 دسمبر 2017 00:20

کراچی ۔ 7 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء) فیصل بینک لمیٹڈ اور جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے درمیان بینکا تکافل ڈسٹری بیوشن کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ اس معاہدے کے تحت فیصل بینک جوبلی لائف ونڈو تکافل شریعہ کی بنیاد پر قائم تکافل پلینزکواپنے ڈسٹری بیوشن چینل کے ذریعے فروخت کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فیصل بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر یوسف حسین نے کہا کہ فیصل بینک لمیٹیڈ اور جوبلی لائف انشورنس جیسے دو بہترین برانڈز کے درمیان یہ کاروباری اتحاد ہمارے ویلتھ مینجمنٹ پلیٹ فارم سے صارفین کو سب سے زیادہ متنوع مالیاتی سولیوشنز فراہم کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

فیصل بینک اس شراکت کے ذریعے اپنے ویلتھ مینجمنٹ تکافل کو مزید توسیع دے گا اور صارفین کی بچت اور حفاظتی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے مضبوط مالیاتی پلیٹ فارم کی تعمیر پر توجہ مرکوز رکھے گا۔