قومی دن برائے ووٹرز کے حوالے سے ریلی کا انعقاد

جمعہ 8 دسمبر 2017 00:10

لاڑکانہ ۔ 7دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء) لاڑکانہ میں قومی دن برائے ووٹرز کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضلعی دفتر سے لے کر پریس کلب تک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں شہریوں اور اقلیتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکائ نے ہاتھوں میں بینر اٹھائے رکھے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریجنل الیکشن کمشنر نور محمد مری، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مسلم حسن، الیکشن آفیسر حبیب اللہ جونیجو اور دیگر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے افسران اور شہریوں کا کہنا تھا کہ ریلی کا مقصد لوگوں کو ووٹ کے اندراج کی آگاہی دینا ہے۔

الیکشن کمیشن کے افسران کے مطابق ضلع بھر کی آبادی اور درج شدہ ووٹرز کی تعداد میں کافی فرق ہے جس کو ختم کرنے کے لئے وہ نوجوان آگے آئیں جن کا ووٹ درج نہیں۔ حکام کے مطابق ووٹ کے اندراج کے لئے خواتین کو خصوصی طور پر آگے آنا چاہیے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے قومی شناختی کارڈ بنواکر اپنا ووٹ درج کرکے ملک میں پائیدار جمہوریت کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔