ووٹ کے صحیح استعمال سے معاشرے میں ترقی اور تبدیلی کی راہیں کھلیں گی ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سکھر

جمعہ 8 دسمبر 2017 00:10

سکھر۔ 7دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء) الیکشن کمیشن آفس سکھر کیجانب سیقومی دن برائے ووٹران- کی مناسبت سے یو این ڈی پی کے تعاون سے ضلع کائونسل ہال سکھر میں’’ ووٹ قوم کی امانت‘‘ کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سکھر سید تنویر احمدشاہ نے کی ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ قوم کی امانت ہے جسکے صحیح استعمال سے معاشرے میں ترقی اور تبدیلی کی راہیں کھلیں گی اس لئے ہم سب کو چاہئے کہ اپنا اور اپنے خاندان کے 18سال سے زائدعمر کے تمام افراد کے ووٹ کا اندراج کرائیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب پر فرض عائد ہوتا ہے کہ ہر چھوٹے بڑے گائوں اور شہر میں جاکر ووٹ کے اندراج کرنے کے لئے آگاہی اور شعورپیدا کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ووٹرز میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے میڈیا ،سول سوسائٹی ،این جی اوزاور منتخب نمائندوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اس حوالے سے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔بعد ازاں ووٹرز کے قومی دن کے حوالے سے ضلع کائونسل سکھر سے پریس کلب سکھر تک واک کاانعقاد کیا گیا جس میں میڈیا ،سول سوسائٹی، این جی اوزاور مختلف سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر نصیر حسین شاہ،سید محمد علی شاہ،میڈم ممتاز ،شاہنواز کاندھڑواور دیگر مقررین نے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ ووٹوں کا اندراج کرائیں ۔

متعلقہ عنوان :