چیئرمین بلدیہ ملیر کی قیادت میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے عوامی آگاہی واک

جمعہ 8 دسمبر 2017 00:10

کراچی ۔ 7 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ ہمیں چاہیے کہ ووٹرز کو زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے تاکہ ہر شخص اپنے ووٹ کا اندراج یقینی بنائے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے نیشنل ووٹرز ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں کے ساتھ دیہی علاقے اور بالخصوص تمام یوسیز کی سطح پر ووٹ آگاہی پروگرام کی ضرورت ہے، ووٹرز کو ووٹ کاسٹ کرنے کے حوالے سے دشواری نہیں ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ اپنے ووٹ کا صیح استعمال کریں۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملیر عامر مرزا نے کہا کہ معززین کی جانب سے جو مشورے اور سفارشات دی گئی ہیں ان کی روشنی میں اصلاحات کرتے ہوئے ووٹرز کو مزید سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تقریب سے اے ڈی سی شجاعت حسین، ڈائریکٹر الیکشن کمیشن شیخ محمد یعقوب، پی ایس ٹو چیئرمین عمر جان بلوچ، کالج کے طلبا و طالبات نے نیشنل ووٹرز ڈے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تقریب میںممبران ممبر ضلع کونسل آغا طارق پٹھان، الیکشن کمیشن، این جی اوز نمائندگان،بلدیاتی نمائندے، ایجوکیشن و دیگر بلدیاتی افسران ، کالج کے طلبا و طالبات، صحافی نمائندے، اسسٹنٹ کمشنر سندھ ریسکیو محمد طاہر شیخ، اسکائوٹ بوائزکی بڑی تعداد موجود تھی۔ بعد ازاں چیئرمین بلدیہ ملیر نے ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے عوامی آگاہی واک کی قیادت کی۔

متعلقہ عنوان :