کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کا کراچی پریس کلب کا دورہ

جمعہ 8 دسمبر 2017 00:10

کراچی ۔ 7 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے جمعرات کو کراچی پریس کلب کا دورہ کیا اور گورننگ باڈی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس دوران صحافیوں کے مختلف مسائل پر گفتگو ہوئی۔ کمشنر کراچی نے صحافیوں کے ہائوسز اسکیموں میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر صدر کراچی پریس کلب سراج احمد، سیکریٹری مقصود یوسفی، عہدیداران اور اراکین گورننگ باڈی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :