وزیر اطلاعات سندھ کی درگاہ میو پٹھانی جانے والے زائرین کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

جمعہ 8 دسمبر 2017 00:10

کراچی ۔ 7 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء) صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے ضلع ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی کے علاقے بہارو کے قریب گہرے سمندر میں تیز ہوائوں کے سبب میو پٹھانی درگاہ جانے والے زائرین کی کشتی ڈوبنے کے باعث جاں بحق ہونے والے زائرین کی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے واقعہ پر لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعہ کی متعلقہ افسران سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ضلعی انتظامیہ کو ریسکیو کرنے کے لئے احکامات دیتے ہوئے ضلع کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے، اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو مکمل تعاون اور مدد فراہم کی جا رہی ہے۔