پاک فوج میں بلوچستان کے 20ہزار بیٹے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں،قمر جاوید باجوہ

جمعرات 7 دسمبر 2017 23:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج میں بلوچستان کے 20ہزار بیٹے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں جس میں 600افسران بھی شامل ہیں جبکہ بلوچستان سے پی ایم اے کا کول میں 232 کیڈٹس زیر تربیت ہیں یہ بات انہوں نے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ فار یوتھ آف بلوچستان کے تحت کوئٹہ میں مواقع اور چیلنجز کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کیا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ 25 ہزار بلوچ طلباء اس وقت آرمی سکولوں میں معیاری تعلیم حاصل کر رہے ہیں جن میں کیڈٹ کالجز میں بھی بلوچ نوجوانوں کو تعلیم دی جا رہی ہے اگر ہم فضائی اور بحریہ میں کام کرنے والے بلوچ شامل کریں تویہ تعداد کئی زیادہ ہے بلوچی نوجوانوں ملک کے دیگر نوجوانوں کی طرح با صلاحیت ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس کافی وسائل صرف انسانی وسائل بہتر کرنے کی ضرورت ہے سول سروسز کو پرکشش بنانے کی ضرورت ہے تاکہ اعلیٰ ٹیلنٹ اس میں آئے کیونکہ سول سروس کسی بھی ملک کی ریڑھ کی حیثیت رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ پاک فوج میں بلوچ کی20 ہزار فرند اس وقت خدمات سرانجام دے رہے ہیں جن میں600 افسران بھی شامل ہے ۔