راولپنڈی،کوٹلی ستیاں میں جوڈیشل کمپلیکس کا سنگ بنیاد 9دسمبر کو رکھا جائے گا

جمعرات 7 دسمبر 2017 23:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی کی ہدائیت پرکوٹلی ستیاں میں جوڈیشل کمپلیکس کا سنگ بنیاد 9دسمبر کو رکھا جائے گا 9کروڑ70لاکھ روپے کی لاگت سے 3کنال7مرلہ اراضی پر تعمیر ہونے والے کمپلیکس کو 2سال کے عرصہ میں مکمل کیا جائے گا سینئر سول جج راولپنڈی محمدعظیم اختر کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کوٹلی ستیاںمیں 1ڈسٹرکٹ اینڈسیشن،1ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن، 2مکمل سول عدالتوں ، ججوں کے قیام کے لئے ریسٹ ہائوس کے علاوہ بخشی خانہ اور سائلین کے بیٹھنے کے لئے انتظار گاہ بھی تعمیر کی جائے گی قبل ازیں ریونیوڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے دی گئی عمارت کوٹلی ستیاں کی تمام ضلعی عدالتوں کے زیر استعمال تھی جو نیا جوڈیشل کمپلیکس بننے کے بعد واپس کر دی جائے گی اس ضمن میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر 9دسمبر (بروزہفتہ ) جوڈیشل کمپلیکس کوٹلی ستیاں کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی علی رضا اعوان ، سینئر سول جج راولپنڈی محمد عظیم اختر، سینئر سول جج راولپنڈی مقصود احمد قریشی اور سینئر سول جج راولپنڈی اویس محمد خان بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ ہو نگے ۔