راولپنڈی، پی آئی اے کا اہلکار کو منشیات بیرون ملک سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار

جمعرات 7 دسمبر 2017 23:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے قومی ایئر لائن( پی آئی ای) کے اہلکار کو منشیات بیرون ملک سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا جبکہ ڈی جی اے این ایف نے منشیات کی سمگلنگ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کا حکم دے دیا ہے ذرائع کے مطابق مجاہد نامی اہلکارپی آئی اے میں بیگ اٹینڈنٹ کی ڈیوٹی پر مامور ڈیلی ویجز ملازم ہے منگل کے روز نجی پرواز کے ذریعہ مسقط جانے والے مسافر کا بیگ چیک ان کروانے کے لئے اے این ایف کائونٹر پر پہنچا تو چیکنگ کے دوران بیگ سے 500گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی جس پر مجاہد نے بیگ میں منشیات کی موجودگی سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے سامان کے مالک کا بتایاجس نے بیگ کی ملکیت سے انکار کر دیا تاہم اے این ایف حکام نے مجاہد کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ڈی جی اے این ایف نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :