راولپنڈی، خود کو سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کزن ظاہر کرنے والا ملزم ایف آئی اے کو چکمہ دے کر فرار ہو گیا

جمعرات 7 دسمبر 2017 23:50

راولپنڈی، خود کو سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کزن ظاہر کرنے والا ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) کے سائبر کرائم ونگ کے اڈیالہ روڈ پرچھاپے کے دوران خود کو سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کزن ظاہر کرنے والا ملزم ایف آئی اے کو چکمہ دے کر فرار ہو گیا جبکہ ایف آئی اے نے ملزم کے ڈیرے سے ملزم کے زیر استعمال لیپ ٹاپ قبضہ میں لے لیاچوہدری صہیب نامی ملزم پر 1خاتون سے ساڑھے 4 کروڑ روپے اور 2 کلو سونا ہتھیانے کے علاوہ خاتون کی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے کا الزام تھا خاتون کے والد وقار کی درخواست پر ایف آئی اے نے اڈیالہ روڈ گلشن آباد میں چوہدری صہیب علی کے فلیٹ پر چھاپہ ماراتاہم ملزم صہیب چوہدری اپنے فلیٹ سے شواہد سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیااس موقع پرچوہدری صہیب کی بیوی نے مزاحمت کرتے ہوئے پہلے فلیٹ کا دروازہ نہ کھولا پھر بھاگ کر کمرے میں گھس کر دروازہ اندر سے لاک کر لیا ایف آئی اے اہلکاروں نے فلیٹ کی جامع تلاشی کے دوران چوھدری صہیب علی کے زیر استعمال لیپ ٹاپ بھی قبضہ میں لے لیا بتایا گیا ہے کہ جعلی پیر چوھدری صہیب علی نے خود کو سابقہ وفاقی وزیرِداخلہ چوھدری نثار علی خان کا کزن و کاروباری پارٹنر ظاہر کرتے ہوئے ایک سادہ لوح خاندان سے کاروبار کا جھانسہ دے کر سوا 4 کروڑ روپے نقد اور تقریباً 2 کلوگرام طلائی زیورات ہتھیا لئے تھے بعد ازاں چوھدری صہیب علی نے مظلوم خاندان کو نہ صرف ان کا پیسہ و سونا واپس دینے سے انکار کر دیا بلکہ اس خاندان کی جواں سال یونیورسٹی کی طالبہ(م ن) کو اپنی بیوی مریم عرف رابعہ کے ذریعے دھوکہ سے اپنے فلیٹ میں بلا کر اس پر تشدد کیا اور اس کی اپنے موبائل فون میں قابل اعتراض تصاویر بھی بنا ڈالیں بعد ازاں لڑکی کے موبائل فون پر اس کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا واٹس ایپ پر بھیج کر دھمکیاں دیں۔

متعلقہ عنوان :