راولپنڈی،اینٹی نارکوٹکس فورسنے 25مختلف کاروائیوں میں22کروڑ 12 لاکھ روپے مالیت کی181 کلو گرام منشیات اور160کلوگرام ممنوعہ کیمیائی مواد برآمد کرکی34 ملزمان کو گرفتارکر لیا

ملزمان کے زیر استعمال6گاڑیاں ضبط ، منشیات میں154کلوگرام چرس،3.8کلو گرام ہیروئن ، 2.5کلوگرا م افیون ، 1.64 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن،940 گرام کوکین،475 گرام ایمفیٹامائن، 160لٹر ایسیٹک این ہائیڈرائداور 36000 ایسٹیسی گولیاں شامل

جمعرات 7 دسمبر 2017 23:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 25مختلف کاروائیوں میں22کروڑ 12 لاکھ روپے مالیت کی181 کلو گرام منشیات اور160کلوگرام ممنوعہ کیمیائی مواد برآمد کرکی34 ملزمان کو گرفتارکر لیا اورملزمان کے زیر استعمال6گاڑیاں ضبط کر لیںبرآمد شدہ منشیات میں154کلوگرام چرس،3.8کلو گرام ہیروئن ، 2.5کلوگرا م افیون ، 1.64 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن،940 گرام کوکین،475 گرام ایمفیٹامائن، 160لٹر ایسیٹک این ہائیڈرائداور 36000 ایسٹیسی گولیاں شامل ہیںاے این ایف ہیڈ کوارٹر سے جاری تفصیلات کے مطابق اے این ایف راولپنڈی نے اٹک میںکورئیر سروس کے دفتر سے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل کو قبضے میں لے کر 396گرام ہیروئن ، بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آبادپرشاہین ائیرلائن کی پروازاین ایل 739 سے سعودی عرب جانے والے عبداللہ جان سکنہ صوابی سے 475 گرام ایمفیٹا مائن اور اے ایس ایف کے ساتھ مشترکہ کاروائی میںپروازٹی جی 350 سے بینکاک جانے والے سجاد الدین سکنہ پشاور سی2.5 کلوگرام افیون برآمد کر لی،ادھر اے این ایف لاہور نے سمبڑیال ڈرائی پورٹ سیالکوٹ کے قریب خالد نوازسکنہ سیالکوٹ سے 300گرام چرس برآمد ،موٹر وے ٹول پلازہ شیخوپورہ کے قریب ہنڈا سوک کار سے 5 کلوگرام چرس برآمد کر کے نوراللہ سکنہ خیبر ایجنسی کو گرفتار کر لیا، محمد دلشاد اور عبدالجبارساکنان ملتان کو آگاہی چوک ملتان میں واقع نیشنل بینک کے مین گیٹ سے گرفتار کرکی1.7 کلوگرام چرس ،پی ایس او پمپ ، الغازی فلنگ اسٹیشن سخی سرور روڈ ڈیرہ غازی خان سے ٹویوٹا ہائی ایس سی2 کلوگرام چرس قبضے میں لے کر حبیب اللہ سکنہ کوئٹہ کوگرفتار کر لیا،سمندری روڈ فیصل آباد پر واقع ٹول پلازہ کے قریب ٹیوٹا کرولا کار سے 1.035 کلو گرام ہیروئن اور 200 گرام چرس برآمد کر کے گل شہباز اور شہزاد مسیح ساکنان فیصل آبادکو گرفتار کر لیا، فیصل آباد ایئر پورٹ پر دبئی کی پرواز نمبرایف زیڈ 323 کے ذریعے پاکستان آنے والے ایما چھیما نامی نائیجیرین باشندے کو شک کی بنیاد پرحراست میںکر اس کے پیٹ میں کیپسولوں سے 940 گرام کوکین برآمد کر لی اسی طرح اے این ایف پشاور نے مین موٹروے ٹول پلازہ پشاور کے قریب ٹویوٹا ہائی ایس سے جاوید شاہ سکنہ خیبر ایجنسی اور لقمان خان سکنہ پشاورسے 5.5 کلوگرام چرس ، کرک میں واقع پرانے ٹول پلازہ کے قریب ہینو ٹرک سی160 کلوگرام ایسیٹک این ہائیڈرائڈ قبضے میں لے کرولی رحمان سکنہ پشاوراورعبدالجلیل سکنہ خیبر ایجنسی کو گرفتار کر لیا، خیبر ٹیچنگ اسپتال یونیورسٹی روڈ پشاور کے قریب موٹر سائیکل سوارذیشان احمد اور نذر علی سکنہ پشاورسے 20گرام ہیروئن ، موٹروے ٹول پلازہ پشاور کے قریب مسافر وین سے محمد علی سکنہ خیبر ایجنسی سے 250 گرام ہیروئن ،موٹروے ٹول پلازہ پشاور کے قریب مسافر بس سے محمد افتخارسکنہ گوجرانوالہ سے 520 گرام ہیروئن ، موٹروے ٹول پلازہ کے قریب کوسٹر سے ساجد اللہ سکنہ پشاور سے 890گرام چرس ،پشاور رنگ روڈ پر واقع جنرل ہسپتال کے قریب ہنڈا سوک کار سے 18کلو گرام سے زائد وزن کی36000 ایسٹیسی گولیاںبرآمد کر ملوک نامی افغانی باشندے اوراورنگزیب سکنہ پشاور کو گرفتار کرلیا، پشاور ایئرپورٹ سے شاہین ایئرلائن کی پروازاین ایل 792 کے ذریعے شارجہ جانے والے منیر خان سکنہ ہنگو کے پیٹ سے منشیات بھرے 52 کیپسولوں سے 200 گرام ہیروئن اور 250 گرام حشیش ، موٹروے ٹول پلازہ پشاور کے قریب ٹیوٹا ہائی ایس ویگن سے محمد الیاس سکنہ ہنگوسے 2 کلو گرام چرس برآمدکر لی، اے این ایف کراچی نے سپر مارکیٹ سہراب گوٹھ کراچی کے علاقے سے سلمان خان و عبدالرحمان ساکنان وزیرستان اور نسیم گل سکنہ کراچی سے 18 کلوگرام چرس جبکہ قسمت خان اور حسن ساکنان وزیرستان اور یوسف خان سکنہ کراچی سے 12 کلوگرام چرس ،جامشورو ریلوے پھاٹک کے قریب کمال جاکھڑو اور جمال الدین ساکنان ٹھٹھہ سے 1.05 کلوگرام چرس ، سکھر میں واقع بس اڈا کے قریب اصغر سکنہ شکار پور سے 2 کلوگرام چرس، جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پراے ایس ایف کے ساتھ مشترکہ کاروائی میں شاہین ائیر لائنز کی پرواز این ایل751 کے ذریعے جدہ جانے والے ممتاز سکنہ سرگودھا سے 1.64 کلوگرام میتھ ایمفیٹا مائن ،سپر ہائی وے پر واقع پرانے ٹول پلازا کے قریب ٹرک سے 102 کلو گرام چرس برآمد کر کے قدر خان سکنہ صوابی اورروشن علی سکنہ کراچی گرفتار کر لیاجبکہ اے این ایف کوئٹہ نے بلوچستان یونیورسٹی کے قریب منیر احمد مینگل روڈ پر کاروائی کے دوران محمد طارق سکنہ نوشکی سے 3 کلو گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :