کراچی، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے ایران کے سفیر مہدی ہوناردوست کی ملاقات

دو طرفہ تعلقات سمیت کراچی چیمبر کے ذریعے دو طرفہ تجارت کو بڑھانے پر بات چیت کی گئی

جمعرات 7 دسمبر 2017 23:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ایران کے سفیر مہدی ہوناردوست نے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ایران کے کراچی میں قونصل جنرل احمد محمدی نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سندھ میں سرمایہ کاری میں اضافے اور دو طرفہ تعلقات سمیت کراچی چیمبر کے ذریعے دو طرفہ تجارت کو بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ایران ہمارا برادر مسلم ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے تعاون سے خیرپور میں قائم اسپتال اچھا کام کر رہا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ ایران نے 2010 ء کے سیلاب کے متاثرین کی بحالی میں سندھ حکومت کی مدد کی جس کے لیے ہم انکے بے حد ممنوں ہیں۔#

متعلقہ عنوان :