امریکی ریاست نیو میکسیکو کے اسکول میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک

muhammad ali محمد علی جمعرات 7 دسمبر 2017 23:36

امریکی ریاست نیو میکسیکو کے اسکول میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک
نیو میکسیکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2017ء) امریکی ریاست نیو میکسیکو کے اسکول میں فائرنگ کے باعث 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کے ایک اور تعلیمی ادارے پر حملہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست نیو میکسیکو میں واقع ایک اسکول پر نامعلوم شخص نے حملہ کرکے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے باعث 2 افراد ہلاک اور کئی شدید زخمی ہوئے۔ جوابی کاروائی میں حملہ آور بھی مارے گئے۔ سیکورٹی فورسز نے اسکول کی عمارت کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ جبکہ امدادی کاروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :